شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ عوام سمیت ملکی سیاسی رہنماؤں پر بھی کورونا وائرس کے وار مسلسل جاری ہیں، اور متعدد سیاسی رہنما ان دنوں کورونا کے باعث گھروں میں ہی قرنطینہ ہیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہیں اور اب ان کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی اس وبا کا شکار ہو گئی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق تہمینہ درانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اورانہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے، جب کہ شہباز شریف بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر قرنطینہ میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!