کورونا ، ریکارڈ 6682 نئے کیسز، مزید 101 اموات

کورونا ، ریکارڈ 6682 نئے کیسز، مزید 101 اموات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور آج بھی نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد مجموعی تعدا ایک لاکھ 35 ہزار 864 جبکہ اموات 2596 تک پہنچ گئیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ملک بھر میں اب تک 6 ہزار 682 نئے کیسز اور 101 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ جبکہ 9809 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو آیا تھا اور اب اس وبا کو ساڑھے 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم ابتدا میں اس کے پھیلاؤ میں کمی رہی لیکن اب صورتحال تشویش ناک ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 88 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، 24 گھنٹوں میں 29850 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جو ایک روز کے دوران کیے گئے ریکارڈ ٹیسٹ ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 8 لاکھ 39 ہزار 19 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد کی بات کی جائے تو اب تک 2ہزار 551 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ایک لاکھ 32 ہزار 405 افراد میں مصدقہ کیسز ہیں جن میں سے 50 ہزار 56 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!