تربت(نمائندہ بلال بہار) ضلع کیچ کے114 برطرف ٹیچرز کی عدم بحالی کیخلاف ٹیچرز ایکشن کمیٹی کےزیراہتمام تربت پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم ،کیمپ کے اختتام پربرطرف ٹیچرز نے احتجاجی ریلی ،فدا شہید چوک پرمظاہرہ کیا، علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ اور مظاہرے میں مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت اور سابقہ ڈی ای اوکے خلاف نعرے بازی کی ،اور اپنی بحالی کا مطالبہ کیا اورکہا کہ اساتذہ کی بحالی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال ملازمت کی بحالی تک جاری رہے گی بلا وجہ ہمیں ملازمت سے برطرف کرنا ہمارے بچوں کے مسقبل کو داو پر لگایا گیا ہے اورکئی خاندانوں کو فاقہ کشی پرمجبور کیا جارہا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ برطرف تمام ٹیچرز کو عزت اور وقار کے ساتھ بحال کیا جائے اور سابق ڈی ای او،آرٹی ایس ایم اور انکے حواریوں کی غلط رپورٹنگ پر کارروائی کی جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی اپنی ذاتی مفادات کی خاطر غریب ملامین کو بھینٹ نہ چڑھائے،بر طرف اساتذہ سے اظہاریکجہتی کیلئے بھوک ہڑتال کے پہلے دن سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ ٹیچرز یونین کے نمائندوں نے شرکت کی اور ان سے ہمدردی کااظہارکیا۔ کیچ بارایسوسی ایشن کے نمائندہ عبدالمجیددشتی نے برطرف ٹیچرزکی حمایت کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طورپربحال کیاجائیگااگرنہ ہائی کورٹ تربت بنچ میں پٹیشن داخل کرایاجائیگا۔
