سندھ حکومت کا قبائلی اضلاع کیلئے اپنے این ایف سی سے حصہ دینے سے انکار

سندھ حکومت کا قبائلی اضلاع کیلئے اپنے این ایف سی سے حصہ دینے سے انکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی:سندھ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلیےاین ایف سی سے 3 فیصد اپنا حصہ دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈال دی۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے خیبرپختون خواہ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیرکے این ایف سی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی یا سندھ حکومت نےکبھی قبائلی علاقوں کو مالی مراعات دینے کی مخالفت نہیں کی،ہم بارہا کہہ چکے کہ وفاق ان تینوں علاقوں کو مزید مالی وسائل فراہم کرے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کا واضح موقف ہے کہ آئین پاکستان کے تحت این ایف سی فارمولا وفاق اور چاروں صوبائی حکومتیں طے کرتی ہیں،آئین کے تحت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی دیکھ بھال وفاق کی ذمہ داری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!