افغانستان کی وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران طالبان کے حملوں میں 400 سے زائد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ‘گزشتہ ایک ہفتے کےدوران طالبان سے افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف 222 حملے کیے جس کے نتیجے میں 422 اہلکار ہلاک ہوئے’۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے کے لیے طالبان مذہبی اسکالرز کو بھی نشانہ بنارہے ہیںطارق آریان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کابل کی مساجد پر حملوں میں دونوں امام کو قتل کیا گیا اور یہ کام طالبان کا تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘مذہبی اسکالرز کو نشانہ بنانا طالبان کا ہدف ہے خاص کر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نشانہ بنایا گیا’۔طالبان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘ان کی چھتری تلے دیگر دہشت گرد نیٹ ورک کام کررہے ہیں






