حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا تو حالات بگڑ جائیں گے ‘ سیکرٹری صحت بلوچستان

حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا تو حالات بگڑ جائیں گے ‘ سیکرٹری صحت بلوچستان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ کورونا سختی سے پاکستان میں قدم جما رہا ہے بلکہ اموات میںبھی اضافہ ہورہا ہے جب تک حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد نہیں کرینگے خدشہ ہے کہ حالات بگڑ جائیں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اور نرسز کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پراپنا کر دارادا کررہے ہیں حکومت نے کم وقت اور محدود وسائل میں بھر پور اقدامات کئے ہیں اگر عوام احتیاط نہیں کرینگے تو مجبوراً حکومت کو سخت لاک ڈاﺅن کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوشل ڈسٹنسنگ کے اصولوں پر نہیں چلیں گے تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے جن ملکوں میں عوام نے حکومت کی بات مانی احتیاط کیا وہاں نقصان کم ہوا ہے عوام تاجر اور ٹرانسپورٹروز کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ پاکستان معاشی طور پرمضبوط ملک نہیں ہے کسی بھی معمولی وجہ سے بڑا معاشی نقصان ہوجاتا ہے بڑی وغور خوض سے لاک ڈاﺅن میں نرمی کی گئی حکومت لاک ڈاﺅن تقریباً ختم کر کے ایس او پیز کا اجراءکیا تجارت ،ٹرانسپورٹ کھولنے کا مطلب یہ نہیں کہ احتیاط نہ کریں ہر شخص کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے صوبے میں اموات کااضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے گھروں میں ہونے والی ا موات کا ڈیٹا جمع کر دیا ہے قلعہ عبداللہ میں 21اموات والے گھروں میں سے 19گھروں کے افراد کو کورونا کا شکار پائے گئے ہیں سوشل میڈیا میں غلط رپورٹنگ سے اس جنگ میں حوصلہ پست ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں 36سے 48گھنٹے ڈاکٹر اور عملہ کام کررہا ہے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ بڑھ رہا ہے 33میں سے 30اضلاع میں وائرس تیزی سے پہنچ گیا ہے جبکہ صرف 3اضلاع شیرانی،سابقہ سوراب اور بارکھان میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریض سامنے نہیں آیا ہے انہوں نے کہا کہ مجبوراً سخت لاک ڈاﺅن کرنا پڑے گا سلیکٹڈ مکمل لاک ڈاﺅن لگانے پر کام کررہے ہیں ہمارے ہسپتالوں میں جگہ کی کم نہیں ہے مریضوں کو ہسپتال لائیں ہمارے ہاں ا ٓکسیجن کراچی سے منگوایا جاتا ہے سول ہسپتال میں آکسیجن بنانے والے دو پلانٹ ہے ان کی استعداد کم ہے فاطمہ جناح ہسپتال میں آکسیجن لکویٹڈٹینک بنارہے ہیںانہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی واضح ہدایت ہے کہ ہر شخص خود کو متاثر سمجھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ وہ خود کو اس وباءسے محفوظ رکھ سکیں سماجی فاصلہ،ہاتھ صاف رکھنے اور ماسک استعمال ہی ایک شخص کو اس بیماری سے محفوظ رکھ سکتا ہے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مجبوراً حکومت سخت لاک ڈاﺅن کی طرف جائے گی انہو ںنے کہا کہ ہسپتالوں میں 85اموات ہوئے ہیں لیکن سینکڑوں مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں عوام پروپیگنڈوں پر توجہ نہ دیں صوبے میں کورونا سے 2فیصد اموات ہوئی ہے جبکہ 64فیصد لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں اور 35فیصد اس وقت زیر علاج ہیں پلازمہ عطیہ کرنا ہر شخص کا اپنا کام ہوتا ہے بزور بندوق حکومت کسی سے پلازمہ ڈونیٹ نہیں کرواسکتا جو شخص رضاکارانہ طور پر اپنا پلازمہ عطیہ کرتے ہیں یہ ایک کار خیر ہے ایک پلازمہ عطیہ کرنے سے کورونا کے 2مریض صحت یاب ہوسکتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!