کوئٹہ :بلوچستان کا مالی سال 2020-21کا 465ارب روپے سے زائدحجم کا 87ارب خسارے کا بجٹ پیش کر دیا گیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا بجٹ میں ترقیاتی مد میں 118ارب سے زائد جبکہ غیر ترقیاتی مد میں 309ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے مالی سال 2020-21کے لئے پی ایس ڈی پی کا ہجم 118.250ارب روپے ۔49.490ارب روپے جاری جبکہ 56.590ارب روپے نیۓ منصوبوں کے لئے مختص
۔پی ایس ڈی پی میں کل 2568منصوبے شامل ،934جاری جبکہ 1634نئی اسکیمات شامل ،۔پی ایس ڈی پی میں 12.177ارب کے بیرونی امداد کے منصوبے بھی شامل ، ۔بجٹ میں کورونا وائرس اور آفات سے نمٹنے کے لئے 8ارب روپے مختص کئے گئے ہیں مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 309.032ارب ہے بجٹ میں 360ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے ۔صوبے کو آئندہ مالی سال میں ریونیو کی مد میں 367.548ارب روپے آمدنی متوقع ، ۔بلوچستان سول ملازمین ہیلتھ انشورنس اسکیم کے لئے 1ارب روپے ، وزیراعلیٰ مائیکرو فنانس بلاسود قرضہ جات پروگرام کے لئے 2ارب ،
وزیراعلیٰ سستا گھر بلاسود قرضہ اسکیم کے لئے 1ارب روپے ، ۔ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے بجٹ میں 50کروڑ ، خوراک کے لئے 1ارب کا ریولونگ فنڈ قائم ، ۔صحت کے لئے بجٹ کا 10فیصد سے زائد حصہ مختص کیا گیاہے –






