بلوچستان ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔محکمہ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق بنیادی پے اسکیلز 2026 میں ایڈہاک ریلیف الاو¿نس 2022 اور 2025 کو ضم کیا گیا ہے، جبکہ نئے بنیادی پے اسکیلز 2022 کے پے اسکیلز کی جگہ نافذ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو بنیادی پے اسکیل 2026 کے رننگ بیسک پے کا 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاو¿نس 2026 بھی دیا جائے گا، جو انکم ٹیکس کے تابع ہوگا۔موجودہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا تعین یکم جولائی 2026 سے نئے پے اسکیلز کے مطابق کیا جائے گا، جبکہ سالانہ انکریمنٹ یکم دسمبر کو سابقہ شرائط کے مطابق جاری رہے گا۔سرکاری ملازمین کو 30 روز کے اندر بنیادی پے اسکیلز 2022 یا 2026 میں سے کسی ایک اسکیم کے انتخاب کا اختیار دیا گیا ہے، مقررہ مدت میں آپشن نہ دینے والے ملازمین کو بنیادی پے اسکیلز 2026 کا انتخاب کرنے والا تصور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!