تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے زیراہتمام بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا

تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے زیراہتمام بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے زیراہتمام بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیاگیا اس موقع پر متحدہ اپوزیشن کے وفد جس کی قیادت نواب محمد اسلم رئیسانی کررہے تھے نے دھرنے کے شرکاءسے اظہار یکجہتی کی ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے سامنے تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کی قیادت تحریک کے چیئرمین حاجی عبداللہ خان صافی کر رہے ہیں۔ دھرنے میں میڈیکل کی طلبا و طالبات سمیت بی ایم سی کے ملازمین شریک ہیں۔ مقررین نے معاہدے کے مطابق بولان میڈیکل کالج بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بی ایم سی بحال نہیں کیا جاتا دھرنہ جاری رہے گا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران متحدہ اپوزیشن کے وفد جس کی قیادت نواب محمد اسلم رئیسانی کررہے تھے نے دھرنے کے شرکاءسے اظہار یکجہتی کی وفد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک نصیراحمدشاہوانی ،اخترحسین لانگو،میر حمل کلمتی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے ،جمعیت علماءاسلام کے میر زابد ریکی اور میر یونس عزیز زہری شامل تھے ،وفد نے دھرنے کے شرکاءکویقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن ان کے جائز مطالبات ہر فورم پر آواز بلند کریگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!