بلوچستان، ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان، ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

محکمہ صحت بلوچستان نے سرکاری فرائض سے دانستہ اور غیر مجاز غیر حاضری پر سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان کی منظوری کے بعد برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈی میڈیکل افسران کے خلاف بلوچستان ایمپلائز ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن (BEDA) ایکٹ 2011 کے تحت قانونی اور تادیبی کارروائی مکمل کی گئی۔ برطرفی کی یہ سزا ایکٹ کے سیکشن 4 (b) (vii) کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ برطرف کی جانے والی ڈاکٹرز میں کوئٹہ کے سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس (BMC) اور صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات لیڈی میڈیکل افسران شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف ہونے والی ڈاکٹرز میں ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر روبیہ اقبال خٹک، ڈاکٹر عفیہ حق، ڈاکٹر رؤاۃ العرفہ، ڈاکٹر پلوشہ علی، ڈاکٹر ملغلرا، ڈاکٹر فوزیہ حسنی، ڈاکٹر بینش ماجبین، ڈاکٹر کانتا دیوی، ڈاکٹر فخرہ جعفر، ڈاکٹر طیبہ افتخار، ڈاکٹر نادرہ ساتکزئی، ڈاکٹر صفیہ، ڈاکٹر سعدیہ خان ناصر، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر عائشہ عباد، ڈاکٹر اقرا اعجاز، ڈاکٹر مدینہ ریاض، ڈاکٹر گرہ ناز بلوچ، ڈاکٹر فاریہ ترین، ڈاکٹر شمع النساء، ڈاکٹر عارفہ صدیق، ڈاکٹر مریم احمد اور ڈاکٹر صبیحہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے