بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سکیرٹری میر نزیر احمد بلوچ نے کہا کہ بی این پی امن کیلئے اپنی سیاسی کردار کو یر صورت میں ادا کرتے رہی گی پنجگور اور خصوصا مکران کے امن کو جان بوجھ کر خراب کرکے مکران کی تاریخی سیاسی کردار کو داغ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے بی این پی اپنی سیاسی کردار ورکروں اور عوام کی بھر پور سیاسی طاقت سے امن دشمنوں کو ناکام بنا دے گی بی این پی کے کارکن ہر شہر میں جاکر 21 جون کے ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی منعقدہ بدامنی کے خلاف ریلی اور جلسہ عام عوام کر شرکت کی تاکید کریں ان خیالات کا اظہار میر نزیراحمد بلوچ نے بی این پی ضلع پنجگور ڈپٹی جنرل سکیرٹری محمد عالم بلوچ تحصیل انفارمیشن سکیرٹری شیر احمد رضاء بلوچ اور جہانگیر بلوچ کے ہمراہ پنجگور وشبود میں 21 جون کے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے روایتی امن کو خراب بدامنی چوری ڈکیتی قتل اغواء برائے تعاون جیسی صورتحال پیدا کرکے شہریوں میں خوف ہراس پہلانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پنجگور جے امن کیلئے بی این پی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی پنجگور ہمارا گھر اور اس گھر کی عزت ناموس غیرت کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے چونکہ بی این پی ایک قومی جماعت ہے بی این ہی کے کارکنوں پر بھاری زمہ داری ہوتی ہے کہ 21 جون کی تاریخی امن ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر ثابت کریں کہ بی این پی امن دشمنوں کے خلاف ایک مصبوط ائینی دیوار ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور بلوچستان میں ایک سیاسی قلعہ کے طور پر پہچانا جاتا یے اس قلعے کی حفاظت کیلیے بی این پی کسی قربانی سے دریخ نہیں کریگی پنجگور کے عوام کی جان ومال عزت و ابرو کو بی این پی ہر صورت مقدم رکھتی ہے-






