اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کو کورونا سے متعلق معلومات دینا مہنگی پڑگئیں، وفاقی وزیر نے اپنے ہی بیان کی وضاحت بھی کردی۔ایک ٹی وی پروگرام میں زرتاج گل نے کہا کہ ’کوویڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے نقصان پہنچا سکتے ہیں، اب یہ ان پر ہے کہ قوت مدافعت کو کیسے پیدا کریں،وفاقی وزیر کی جانب سے عالمی وبا کی معلومات پر ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان سے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر کی کوویڈ سے متعلق معلومات اور ان کی تشریح پر حیرانی کا اظہار کیا گیا،ٹوئٹر صارفین کی تنقید پر زرتاج گل کو اپنے ہی بیان کی وضاحت دینا پڑگئی، وضاحتی پیغام میں زرتاج گل نے لکھا کہ وہ روزانہ ٹی وی پر گھنٹوں بغیر کسی پرچی کے بات کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کہنا چاہتی تھیں کہ کورونا وبا کا اثر اور شدت مختلف ممالک میں مختلف ہوتے ہیں۔زرتاج گل نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کی بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں تو شاید ان کے حق میں بہتر ہو، ان کا کہنا تھا کہوہ تنقید سے نہیں گھبراتیں بلکہ اور مضبوط ہوتی ہیں
