دکی ، 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ،تعداد 13ہو گئی

دکی ، 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ،تعداد 13ہو گئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دکی ‘ بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آ گیا۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔اس سے قبل 14 مارچ کو سندھ میں 48 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔11 مارچ کو بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے تھے، ترجمان انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ نئے پولےو کےسز خےبر پختونخوا اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!