اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس ایںڈ ٹینکالوجی فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف میں جاری لڑائیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ایک انٹریو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسدعمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی کی لڑائیوں سے الیکٹڈ لوگ متاثر ہوئے۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے جہانگیر ےترین نے مخالفت کر کے اسد عمر کو وزارت سے ہٹوایا، بعد میں اسد عمر نے واپس آ کر جہانگیر ترین کو ہی فارغ کروا دیا، اسی طرح شاہ محمود قریشی کی دیگر سیاسی ورکرز کے ساتھ ہونے والی مخالفت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
