خضدار ( نامہ نگار) خضدارلیویز کی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد ملزم گرفتار اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ نے بتایا کہ منگل کے روز ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ کی خصوصی ہدایت پر قومی شاہراہ پر واقع شہدا لیویز چیک پوسٹ وڈھ کے مقام پر ایک ویگو گاڑی کو مشکوک پاکر روک لیا دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 78کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرکے ملزم عبدالوحید کو گرفتار کرکے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم منشیات کوئٹہ سے کراچی اور وہاں سے سمندری راستے بیرون ملک منتقل کرنا تھا جہاں منشیات کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے جسے وڈھ لیویز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا اے سی وڈھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی سی خضدار کی سختی سے تاکید ہے کہ منشیات سمگلنگ یا منشیات فروشی ہمارے نسلوں کے زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ایسے گھنا¶نے جرم کے مرتکب عناصر کے لئے قومی شاہراہ کو نوگو ایریا بنادیا گیا ہے ایسے قومی مجرموں کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گیا انہوں نے بتایا کہ منشیات کے قبیح کاروبار سے منسلک عنا صر یاد رکھیں وہ انسایت کے دشمن ہیں






