گڈانی پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں ‘منشیات و مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

گڈانی پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں ‘منشیات و مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

حب :گڈانی پولیس کی ماہ جولائی میں مختلف کاروائیاں ،پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم گرفتار، منشیات، گاڑیاں اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمدکرلی اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حب کے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی حب مرزا بلال کی ہدایات پر ایس ایچ او گڈانی مٹھا خان کی قیادت میں گڈانی پولیس نے جولائی 2026 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈان کرتے ہوئے متعدد کامیاب کارروائیاں کیں۔ اس دوران ایک پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مختلف کارروائیوں میں منشیات، قیمتی گاڑیاں اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں پولیس تھانہ گڈانی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقابلے کے بعد ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی جبکہ ملزم زاہد علی ولد گلزار کو گرفتار کرکے 210 گرام چرس برآمد کی گئی ،ملزم طارق ولد بشیر احمد کو گرفتار کرکے 250 گرام چرس برآمد کی گئی،ملزم عبدالحمید ولد محمد اسماعیل کے قبضے سے ایک GLI کار برآمد کی گئی،ملزم محمد سلیم ولد غلام قادر کو گرفتار کرکے 300 گرام چرس برآمد کی گئی،ملزم آصف ولد صاحب جان کو گرفتار کرکے ایک لینڈ کروزر گاڑی برآمد کی گئی،ملزم غلام نبی کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی،ملزم اعجاز ولد طارق حسین کو RCD روڈ کے قریب چوری شدہ CD-70 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا گیا،ملزم حنیف کو لال ہوٹل کے قریب چوری شدہ ہونڈا 125 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!