سعودی عرب نے اس سال کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حجِ بیت اللہ کا اعلان کیا ہے۔سعودی حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق اس مرتبہ ذی الحجہ میں صرف محدود تعداد میں مسلمانوں کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ کرونا وائرس کی وَبا سے کسی عازم حج کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔سعودی حکومت نے اسی ہفتے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے عاید کردہ بہت سی پابندیوں کو ختم کردیا ہے اور مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سمیت مساجد میں فرزندان توحید کو پنج وقتہ نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے
