بلوچستان حکومت کاصوبے کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کاصوبے کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے صوبے کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے کا فیصلہ کرلیا ،وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے جیل حکام سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی ،صوبے کی بارہ جیلوں میں تین ہزار سے زائد قیدی قید ہیں صوبے کی چار جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے جیل حکام کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان حکومت نے بھی صوبے کی جیلوںمیں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا معیار بہتر بنانا ،قیدیوں کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا جیسی اصلاحات شامل ہیں اس حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے جیل حکام سے تفصیلی بریفنگ طلب کی ہے جس کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!