اسلام آباد (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں طلباﺅ طالبات و صحافیوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت وقت تشدد کو آخر حربہ کے طور پر استعمال کر کے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے اور صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کو زیر کرنے کیلئے پر تشدد واقعات پر اتر آئی ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے طلباءاور صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر آمرانہ سوچ رکھنے والوں کو خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی بیان میں کہا گیا ہے کہ جتنی طاقت طلباءو طالبات کو زیر کرنے کیلئے استعمال کی جا رہی ہے اس سے بہتر ہے کہ طلباءو طالبات کے مسائل کے حل پر اگر تمام توجہ مرکوز کی جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے موجودہ صوبائی حکومت گرفتارکرو رہا کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس کے پاس عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی ویژن ہے صرف طفیل تسلیوں سے کام لیا جا رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ طلباءکی رہائی کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسز کے مسائل کو فوری طورپر حل کیا جائے تاکہ طلباءو طالبات کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔
