بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں ٖ کیلئے اپنے عوام چاہے انکا تعلق جس طبقہ جس جماعت سے ہو بی این پی نے ہمیشہ حق کی خاطر ہر فیصلہ کے خلاف ڈٹہ رہا آج بھی آن لائن کلاسز کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات پر تشدد اور لاٹھی چارج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا جہاں سب سے پہلے بی این پی کے سینٹرل کمیٹی ممبر و ممبر صوبائی اسمبلی میڈم شکیلہ دہوار اور سی سی ممبر گودی شمائیلہ اسماعیل اور میڈم خدیجہ بھی بلوچستان کے بچوں اور بچیوںں سے ملنے تھانے پہنچ گئی طلباء سے اظہار یکجہتی اور طلباء کو رہا کروانے سٹی تھانہ پہنچی طلباء نے اپنا موقف سامنے رکھا کہ بی این پی نے ہمیشہ ہمارے ساتھ دیا ہم بی این پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بار جب تک حکومتی نمائندے ہمارے پاس مزاکرات کرنے، طلبہ پر تشدد ، عورتوں بچیوں پر لاٹھی چارج کرنے چادر چار دیواری کی پامالی کرنے پر معافی اور غلط الفاظ استعمال کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی تب تک ہم باہر نہیں نکلے گے چاہے ہم پر تھانے میں تشدد کو تیز ہی کیو نہ کریں ہم گھٹنے نہیں ٹیکنے والے جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے
