کرونا کے کیس آئندہ ہفتے ایک کروڑ تک پہنچ جائیں گے، عالمی ادارے کا انتباہ

کرونا کے کیس آئندہ ہفتے ایک کروڑ تک پہنچ جائیں گے، عالمی ادارے کا انتباہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ ہفتے دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 93 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینم نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ لاطینی امریکہ کے ملک وائرس کا نیا مرکز بن چکے ہیں جہاں اب تک ایک لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 54 ہزار سے زائد اموات خطے کے صرف ایک ملک برازیل میں ہوئی ہیں۔ڈبلیو ایچ اے کے ہنگامی حالات سے متعلق شعبے کے سربراہ ڈاکٹر مائیک ریان کا کہنا ہے کہ براعظم شمالی و جنوبی امریکہ میں وبا تاحال اپنے عروج پر نہیں پہنچی اور خاص طور پر وسطی اور جنوبی امریکہ کے ملکوں میں وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے کئی ملکوں میں گزشتہ ہفتے وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی شرح میں 25 سے 50 فی صد تک اضافہ دیکھا گیا۔عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کیسز ایک کروڑ تک پہنچنے کا تخمینہ ہمارے لیے یاد دہانی ہے کہ ویکسین کی تیاری کے ساتھ ساتھ ہمیں وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور زندگیاں بچانے کی ذمہ داری بھی نبھانا ہو گی۔امریکہ کی کئی ریاستوں میں پابندیوں میں نرمی کے باوجود وائرس دوبارہ زور پکڑ رہا ہے۔ لگ بھگ چھ ریاستوں میں اسپتال لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!