آسمانی بجلی گرنے اور طوفان آنے سے بہار میں 83 اور اترپردیش میں 24 افراد ہلاک

آسمانی بجلی گرنے اور طوفان آنے سے بہار میں 83 اور اترپردیش میں 24 افراد ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نئی دہلی :بہار میں جمعرات کے روز مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور طوفان باد و باراں کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ گوپال گنج ضلع میں سب سے زیادہ 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر ریاست اترپردیش میں 24 افراد ہلاک ہوئے۔۔ زیادہ تر اموات دیوریا ضلع میں ہوئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے لیے چار چار لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔دہلی سمیت شمالی بھارت میں مون سون کی آمد پر مختلف مقامات پر جمعرات کے روز زبردست بارشیں ہوئیں اور تیز ہوائیں چلیں۔ دہلی میں بھی متعدد مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔خبر رساں ادارے، پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق، بہار میں ہلاک ہونے والوں میں بیشتر افراد کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ وہ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے۔بہار حکومت نے جمعرات کی شام کو بتایا کہ 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس نے ضلع وار تفصیل بھی جاری کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!