بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی سی سی ممبر ثانیہ حسن کشانی نے اپنے جاری بیان میں کوئٹہ میں بلوچ طلباء و طالبات کے پرامن احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج بہیمانہ تشدد و گرفتاری مذمت کرتے ہوے کہا کہ یہ حکومت کی نااہلی و ناکامی ہے کہ پرامن طلباء و طالبات پر پولیس کے غنڈوں کے ذریعے تشدد کرنا صوبائی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اظہار رائے کی آزادی اور پرامن احتجاج کو بھی برداشت نہیں کرسکتی ۔اپنے بنیادی حق کے لئے پرامن احتجاج کرنے والے خواتین پر تشدد و گرفتاری کی مثال آمر دور حکومت میں بھی نہیں ملتی مگر موجودہ حکومت نے تمام حدود پھلانگتے ہوئے بلوچستان کے روایات اور ملکی آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جو ناروا سلوک نہتے پرامن مظاہرین کے ساتھ کیا ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہے
