دالبندین  ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون کا مظاہرہ

دالبندین ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون کا مظاہرہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین ( نامہ نگار ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون کا دالبندین پریس کلب کے سامنے HEC کی طرف سے ان لائن کلاسز کے خلاف مظاہرہ
احتجاجی مظاہرہ سے نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری سردار رفیق شیر بلوچ ,بی ایس او پجار دالبندین زون کے صدر کامریڈ وسیم بلوچ, سابق صوبائی سینئر نائب صدر و دالبندین زون کے جنرل سیکرٹری شفقت ناز بلوچ, ضلعی نائب صدر میر عارف بلوچ , تحصیل صدر محمد بخش بلوچ, ساجد ایاز بلوچ, راشد بلوچ, راشد ہمراز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ HEC کی جانب سے بلوچستان میں آئن لائن کلاسز کا اجراء غیر منصفانہ فیصلہ ہے بلوچستان کے اکثر علاقوں میں نیٹ ورک کی سہولیات میسر نہیں تو ان صورتحال میں ان لائن کلاسز ممکن نہیں, فوری طور پر بلوچستان کے تمام علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کیا جاے .انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی تعلیم دوشمن پالسیوں کے خلاف ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کرتے رہیں گے, انہوں نے کہا کہ بلوچستان جہاں تعلیمی سہولتیں ویسے ہی ایک مسلہ بنی ہوئی ہے بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقے دیگر ضروریات زندگی ناپیدگی کا ویسے شکار ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ کل کوئٹہ میں پولیس کا طلباء و طالبات کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کوئٹہ پولیس کا پرامن احتجاج میں مظاہرین کو گرفتار کرنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے صوبائی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے طلباء و طالبات کو گرفتار کرنا بند کردیں اور گرفتار طلباء و طالبات کو جلد رہا کریں بصورت ملک بھر میں طلباء ملک گیر احتجاج کریگی جس کی ذمہ دار جام حکومت ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!