اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز کو دھمکی آمیز ویڈیو کے کیس میں مولوی افتخار مرزا کو نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں آغا افتخار الدین ویڈیو از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں کون دے رہا ہے؟ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیاچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ جی بلکل دیکھا ہے میں نے، جج کی اہلیہ نے تھانے میں درخواست دی ہے، پولیس نے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے اور ایف آئی اے الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔اٹارنی جنرل کے جواب پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کچھ نہیں کررہا، اس کے پاس ججز کے دیگر معاملات بھی ہیں، ایف آئی اے کو کچھ کرنا نہیں آتا، اس نے کسی معاملے پر نتائج نہیں دیے۔بعد ازاں عدالت نے مولوی افتخار الدین مرزا کو نوٹس جاری کردیا جب کہ ڈی جی ایف آئی اے کو بھی 2 جولائی کو طلب کر کے سماعت اسی روز تک ملتوی کردی۔
