سات اضلاع  میں کورونا وائرس کے مزید129 کیس رپورٹ، اموات کی تعداد 109 ہوگئیں

سات اضلاع میں کورونا وائرس کے مزید129 کیس رپورٹ، اموات کی تعداد 109 ہوگئیں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بلوچستان کے سات اضلاع میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید129 کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 9946ہوگئی جبکہ کورونا میں مبتلا ایک شخص کے انتقال کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 109 ہوگئی محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرا ت کو صوبے کے 7اضلاع سے کورونا وائرس کے 129کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 9946 جبکہ صوبے میں مزید 27مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3737ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں مزید 1مریض کے انتقال سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 109ہوگئی ہے صوبے میں کورونا وائر س کے سب سے زیادہ کیس کوئٹہ سے 7692 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جعفرآباد سے 287،مستونگ سے 188،چاغی سے 177،خضدار سے 171،قلعہ عبداللہ سے 147،پشین سے 144،لسبیلہ سے 129،لورلائی سے 118،کیچ سے 100،سبی سے 92،قلعہ سیف اللہ سے 88،ڈیرہ بگٹی سے 79،صحبت پور سے55،قلات سے 51،نوشکی سے 53کیس رپورٹ ہوچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!