سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے گھر میں آئسولیٹ تھے تاہم اب وہ صحتیاب ہو گئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ دعائیں کرنے پر قوم اورپارٹی کے لوگوں کا شکر گزار ہیں۔
