آنے والے دنوں میں ٹڈی دل کے حملوں کا خدشہ ہے ‘ حکومت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:وفاقی وزیر غذائی تحفظ وتحقیق،سید فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،متاثرہ علاقوں میں ٹڈی ددل کو تلف کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے،آنے والے دنوں میں ،بھارت،ایران،افریقہ اور عمان سے ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں ۔ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لئے اپنی استعدادکار بڑھا رہے ہیں ۔پاک آرمی کے 5ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہے ہیں۔انسداد ٹڈی دل کےلئے سروے ضروری ہے۔اس کے لیئے خاص قسم کے جہازاستعمال ہوتے ہیں۔ ایک سوال پر سید فخر امام نے کہا کہ پائلٹوں کی خاص تربیت بھی کی جاتی ہے۔ این ایل سی سی کی وجہ سے انسداد ٹڈی دل کے لئے مشترکہ کاوش کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں ٹڈی دل نے ایک نئی راہداری سے افغانستان سے ڈی آئی خان اور وزیرستان میں داخل ہورہے ہیں۔این ڈی ایم اے نے 11 جہازوں کا آرڈر دےدیا ہے۔سید فخر امام کا مزید کہناتھاکہمائکرون سپیرز بھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔20 مائکرون سپیرز برطانیہ اور ایف اے او کی طرف سے دئے گئے۔ ہماری وزارت 100 حشریات دان بھرتی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہم وزارت خارجہ کے شکر گزار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!