ادویات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ اور قلت باعث تشویش ہے ‘ جماعت اسلامی

ادویات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ اور قلت باعث تشویش ہے ‘ جماعت اسلامی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی نااہلی سے فارماسیوٹیکل اور ڈرگ مافیا نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ کردیا ہے۔ شوگر، ملیریا، جگر، دل کے امراض ، پھیپھڑوں او ر دیگر زندگی بچانے والی ادویات اور انجکشن کی مصنوعی قلت پیدا کرکے بلیک میں کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیں۔ حکومت کا ہر حوالے سے غفلت وکوتاہی نے عوامی مسائل ومشکلات میں بدترین اضافہ کر دیا ہے جماعت اسلامی عوامی مسائل کواجاگراور حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کرے گی انہوں نے کہاکہ چیک اینڈ بیلنس کا سارا نظام ہی مفلوج ہوگیا ہے۔ حکومت کی طرف سے سب کو فری ہینڈ دیا گیا ہے حکومت مافیا کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ کہیں چینی، آٹا ، پٹرولیم، کمیشن مافیا سرگرم ہے تو کہیں ناجائز منافع خوروں اور ڈرگ مافیا نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ حکمرانوں نے 22کرو ڑ عوام کو ان بے رحم مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا نے ملک وملت تباہ کر دیے عوام کو ریلیف ملا نہ علاج ومعالجے کے حوالے سے کوئی کارکردگی دکھائی گئی ہر طرف غفلت کوتاہی وپریشانی کا دوردورہ ہے۔ایک طرف کرونا نے معیشت تودوسری طرف ٹڈی دل نے زراعت تباہ کر دیا مگر حکمرانوں کو اب بھی سب ٹھیک لگ رہا ہے صرف لوٹ مار کا بازارگرم ہے ٹڈی دل سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو کھا گئی جبکہ حکمرانوں کی کارکردگی محض اخباری بیانات تک محدود ہوچکی ہے۔ کاشتکار وں کا اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ بد قسمتی سے ایسے حکمران ہم پر مسلط ہیں جن کی ترجیحات عوامی مسائل اور ان کا حل شامل نہیں۔ عوامی مسائل سے روگرانی ،غفلت وکوتاہی اورلوٹ مار کی وجہ سے عوام میں حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!