امریکہ میں ایک ہی دن کورونا کے 45242 کیس، کئی ریاستوں میں دوبارہ پابندیاں

امریکہ میں ایک ہی دن کورونا کے 45242 کیس، کئی ریاستوں میں دوبارہ پابندیاں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

امریکہ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور جمعے کو ملک میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 45 ہزار 242 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کیسز کی مجموعی تعداد 24 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔امریکہ میں کیسز بڑھنے کے بعد کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ بھی موخر کر دیا ہے۔ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ریاست میں بارز اور ریستوران جلد بند کرنے اور لوگوں کی تعداد نصف کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فلوریڈا میں بھی بارز کی حدود میں شراب کی سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر شراب خانوں کے مالک ناراض ہیں۔بارز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اچانک فیصلے سے اُنہیں بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے۔ ایک بار مالک کا کہنا تھا کہ اُس نے ویک اینڈ کے لیے ہزاروں ڈالر کی خریداری کی تھی لیکن اب حکومت کے اس فیصلے سے اُنہیں مالی خسارے کا سامنا ہے۔ریاست فلوریڈا میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 8942 کیس رپورٹ ہونے کے بعد نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ریاست کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوزم کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کی امپریل کاؤنٹی کے بعض علاقے وائرس کا گڑھ بن چکے ہیں لہذٰا یہاں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!