کوئٹہ : بلوچستان کے 10 اضلاع میں مزید 115 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ مزید 2 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے 10 اضلاع میں مزید 115 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد صوبہ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10376 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ دو افراد کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے صوبہ میں کورونا سے ہونے والی اموات 116 ہوگئی ہے بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 129 افراد 28 دنوں کی آئسولیشن مکمل کرکے صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ آر آر ٹی ٹیم کی جانب سے 830 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے ۔محکمہ میں کرونا ٹیسٹنگ میں تیزی آگئی لیے گئے 212 سیمپل میں سے 24 ٹیسٹ پزیٹو آگئے جبکہ کے جمعہ کے روز 91سیمپل لیکر کوئٹہ لیبارٹریز روانہ کیے گئے تھے جن میں واپڈا کے سات ملازمین ڈی ایچ او کے ایک ویکسینٹر ایک ٹراما سینڑ کے ڈسپینسر سمیت 9 افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹوز آگئے ہیں جس کے بعد نئے آنے والے نو پازیٹو افراد کو محکمہ صحت نصیرآباد کے نے حفاظتی اقدام کے پیش نظر گھروں میں کورٹین کردیا کرکے محکمہ صحت کی ٹیموں نے علاج شروع کردیا زرائع کے مطابق سوار کو مزید رپورٹیں آئیں گی نصیرآباد میں نو نئے کیس سامنے آنے سے لاک ڈاون کی ایس او پی پر عمل درآمد کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے بازارروں دفتروں میں ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دے دیا ہے ۔
