شہید ملک نوید دہوار وان کے ساتھیوں کی تیسری برسی 6جولائی کو منائی جائیگی

شہید ملک نوید دہوار وان کے ساتھیوں کی تیسری برسی 6جولائی کو منائی جائیگی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:شہید ملک نوید دہوار وان کے ساتھیوں کی تیسری برسی 6جولائی کو منائی جائیگی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کے شہید رہنماءملک نوید دہوار اور ان کے ساتھی شہید ظریف جان دہوار کو آج 6جولائی کو تیسری برسی کی مناسبت ان کو بلوچستان اور بلوچ قوم کے حقوق کی خاطر طویل ترین سیاسی ،قومی ،جمہوری جدوجہد ،قربانیوں اور اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ وہ خاندا ن ہے جو نیپ کے دور سے لیکر بلوچ قوم ،بلوچستانی عوام ،محکوم اور مظلوم قوموں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ظلم وجبر ،سماجی ناانصافیوں ،قومی نابرابری ، ساحل اور وسائل کے دفاع کیلئے نبرد آزما قوتوں کے ظلم وستم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر ہر قسم کی سختیاں اور زیادتیاں ،قید وبند ،ٹارچر سیلوں میں طرح طرح کی اذیتیں برداشت کی اور قومی حقوق کی جدوجہد کی خاطر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی ،بلوچستان کی جدید نیشنلزم ،قوم وطن دوستی کی خاطر تشکیل پانے والے حقوق کیلئے سیاسی ،جمہوری تحریک ینگ بلوچستان کا داغ بیل ڈالا گیا اس وقت ملک عبدالرحیم خواجہ خیل ،ملک سعید دہوار ،ملک سیف الدین دہوار ،ملک عبدالرحمن خواجہ خیل سے لیکر شہید ملک نوید دہوار جیسے اکابرین اور سیاسی کارکنوں نے اس تحریک کی آبیاری فعال اور مضبوط کرنے میں تاریخی کرداراداکیا جو کہ بلوچ قومی سیاست میں ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی لازوال وناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیاں نیشنلزم کے تحریک سے وابستہ سیاسی اور فکری کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں کوئی بھی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتاہے انہوں نے کہاکہ شہید ملک نوید جان دہوار کا شمار پارٹی کے ان نوجوان ساتھیوں میں سے ہوتاجو زمانہ طالب علمی سے لیکر شہادت کے ایام تک وہ پارٹی ،سیاسی وقومی جدوجہد میں فعال اور متحرک کردار ادا کرتے رہے اور پارٹی کی فعالیت کیلئے انتھک جدوجہد کی اور اپنے آباﺅ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے عملی جدوجہد اور کردار سے یہ ثابت کیاکہ وہ سرزمین کی خاطر اپنے جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے انہیں بی این پی اور قومی تحریک سے جدا کرنے کیلئے طرح طرح کے منفی ہتھکنڈے آزمائے گئے لیکن انہوں نے تمام نامساعد ومشکل حالات ،خوف وہراس ،دھونس دھمکیوں کا نہایت ہی ثابت قدمی ،مستقل مزاجی کے ساتھ جواں مردی سے مقابلہ کیا اور آخر میں سرزمین اور قومی جدوجہد کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ،انہوں نے کہاکہ بی این پی بزرگ قوم وطن دوست رہنماءسردار عطاءاللہ مینگل کی رہبری اور فخر بلوچستان سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان میں رونما ہونے والے ناانصافی ،ظلم وجبر کے خلاف نبرد آزما قوتوں کے سامنے ایک طویل ترین اور ناقابل فراموش قربانیوں کی تاریخ رکھتاہے اور پارٹی کے قدر آور قیادت شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ ،شہید نواب امان اللہ خان زہری ،شہید میر نور الدین سے لیکر پارٹی کے درجنوں نہتے کارکنوں نے اپنے قومی اور وطنی حقوق اور شناخت کی بحالی ،ساحل وسائل پر اپنے حق حاکمیت ،واک واختیار ،تہذیب وتمدن کو برقراررکھنے کیلئے سیاسی وجمہوری انداز میں جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی اور آمر ونام نہادجمہوری دور حکومتوں میں ظلم وجبر کے خلاف اور سچائی اور انصاف کے حصول کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیااور نہ ہی خاموشی اختیارکرکے قومی حقوق کی جدوجہد کی تحریک سے غافل رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!