فکر باچاخان کے سوا باقی تمام راستے معدوم ہوچکے‘ اے این پی بلوچستان

فکر باچاخان کے سوا باقی تمام راستے معدوم ہوچکے‘ اے این پی بلوچستان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خانوزئی :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ فکر باچاخان کے سوا باقی تمام راستے معدوم ہوچکے وقت ان پہنچا ہے کہ پشتون من حیث القوم انفرادی سودوزیان کے خول سے باہر نکل ک اجتماعیت کی طرف بڑھیں باچاخان مراکز ملک اور بیرون ملک پشتونوں کی اتفاق واتحاد کی علامت اور ان کی مشترکہ گھر ہے باچاخان مراکز پشتون ولی کے فروغ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل رہیگا باچاخان مرکز خانوزئی کی تعمیراتی کام جلد مکمل اورعنقریب اس کا افتتاح کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع پشین خانوزئی بازار میں باچاخان مرکز کی دورے کے دوران کیااس موقع پر صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ضلعی صدر عبدالبای کاکڑ صوبائی کونسل کے اراکین منیر احمد پانیزئی حیات اللہ پانیزئی چیئرمین محمد یار پانیزئی فضل الرحمن پانیزئی مجیب الرحمان پانیزئی بھی موجود تھے اس سے پہلے انہوں نے صوبائی وضلعی ذمہ داران کے ہمراہ باچاخان مرکز خانوزئی کا دورہ کیا اور زیر تعمیر مرکزکے مختلف حصوں کا جائزہ اور اب تک تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہت جلد باچاخان مرکز کو فعال بنایا جائیگا انہوں نے ضلع پشین کے تمام کارکنوں کو اس امر پر مبارکباددی کہ ضلع کے کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع میں تین مراکز قائم کئے ہیں جو خوش آئند ہے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں زردالو میں پارٹی رکن سردار نسیم کے رہائش گاہ پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کرنے املاک جلانے اور تین لیبرز کو اغوا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہرنائی میں عرصہ درازسے شرپسند دہشت گرد عناصر کی جانب سے مائننگ کو نشانہ بنانے اور بے گناہ مزدوروں کو شہید کرنے کے واقعات تواتر سے سرزد ہورہے ہیں جو نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت عمل بھی ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہحکومت مائنزاونرز اور نہتے مزدوروں کی جان ومال کی تحفظ اور مغوی مزدوروں کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!