قلات:قلات میں انتظامیہ کا کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والے تاجروں اور گراں فروشی کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاﺅن ایک ہوٹل اور آئسکریم شاپ سیل متعدد تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ بھی گیا گیا قلات میں اسسٹنٹ کمشنر زاہد لانگو کی قیادت میں لیویز نے شہر کے مختلف علاقوں میں دوکانوں ہوٹلوں اور کاروباری مراکز پر چھاپے مارے اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے زیادہ تعداد میں لوگوں کو ایک جگہ اکھٹا کر نے پر ایک ہوٹل اور آئسکریم شاپ کو سیل کر دیا گیا جبکہ گران فروشی کرنے پر متعدد تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلات زاہد لانگو نے میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیئے حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کر نا چاہیے یہ ایک خطرناک وبائی مرض ہے اس بیماری سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے ہی بیماری سے بچا جاسکتا ہیں انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے اور گرانفروشی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تاجرسرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور گرانفروشی سے پرہیز کرے سرکاری نرخنامے کی پاسداری نہ کرنے والے تاجروں کو بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ حوالات کی بھی ہوا کھانی پڑے گی
