سائبر کرائم کیخلاف کریک ڈاون مزید تیز، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، محسن نقوی

سائبر کرائم کیخلاف کریک ڈاون مزید تیز، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، محسن نقوی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سائبر کرائم کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن مالیاتی فراڈ، جعلی اکاﺅنٹس، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔یہ ہدایت انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے )سینٹرل زون ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر سائبر کرائمز کے خلاف جاری آپریشنز اور تحقیقات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔انہوں نے شکایات سیل، فرانزک لیب اور انویسٹی گیشن ونگ کا معائنہ کیا اور شہریوں کی شکایات کے اندراج سے لے کر تفتیش اور ملزمان کے خلاف کارروائی تک پورے نظام کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں آن لائن مالیاتی فراڈ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاﺅن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سائبر کرائم کرنے والا جہاں بھی ہو اسے قانون کی گرفت میں لانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مالیاتی فراڈ کی شکایت موصول ہوتے ہی فوری رسپانس کا نظام موثر بنایا جائے تاکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ بروقت رابطے کے ذریعے متاثرہ شہری کی رقم کو محفوظ بنانے اور ملزمان تک پہنچنے کے امکانات بڑھائے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے