مالی سال2019-20 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 فیصد گھٹ کر 23 ارب 18کروڑ ڈالر ہوگیا

مالی سال2019-20 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 فیصد گھٹ کر 23 ارب 18کروڑ ڈالر ہوگیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : مالی سال 2019-20 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 فیصد گھٹ کر 23 ارب 18کروڑ ڈالر ہوگیا۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2018- 19 میں تجارتی خسارہ 31 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق 30جون 2020کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ملکی بر آمدات 21.387 ارب ڈالر رہیں جب کہ اس کا ہدف 24ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔19-2018 میں پاکستان نے 22.958 ارب ڈالر کی اشیائ بر آمد کی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال ملکی بر آمدات میں 6.8 فیصد کمی آئی۔ادارہ شماریات کے مطابق کورونا وباکے پیش نظر گزشتہ مالی سال ملکی بر آمدات میں 4 سے 5 ارب ڈالرکمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا ، گزشتہ مالی سال ملکی در آمدات 44 ارب ڈالر رہیں جو 2018-19کے مقابلے میں 18.6 فیصد کم ہیں، 2018-19 میں 54 ارب 70 کروڑ ڈالر کی اشیاء در آمد کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!