ناراض حکیم اللہ محسود گروپ مرکزی ٹی ٹی پی میں شامل

ناراض حکیم اللہ محسود گروپ مرکزی ٹی ٹی پی میں شامل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کالعدم جماعت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق: ‘6 جولائی 2020 کو تحریک طالبان پاکستان کے سابق امیر حکیم اللہ محسود کے ساتھیوں نے کمانڈر مخلص یار کی قیادت میں ٹی ٹی پی کے مرکزی امیر مفتی ابومنصور عاصم کے ہاتھ پر بیعت کرلی۔’ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے بکھرے ہوئے گروپوں نے یکجا ہونے پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے بعد حکیم اللہ محسود گروپ نے ٹی ٹی پی کے مرکزی امیر مفتی نور ولی کے ہاتھ پر بیعت کرلی ہے۔نور ولی جنہیں مفتی نور ولی محسود کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، کو جون 2018 میں تحریک طالبان پاکستان کے رہنما ملا فضل اللہ کی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد نئے رہنما کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘6 جولائی 2020 کو تحریک طالبان پاکستان کے سابق امیر حکیم اللہ محسود کے ساتھی کمانڈر مخلص یار کی قیادت میں تحریک طالبان پاکستان کی صف میں شامل ہوئے اور مرکزی امیر مفتی ابومنصور عاصم کے ہاتھ پر بیعت کرلی۔’مفتی ابومنصور عاصم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی امیر مفتی نور ولی کا کوڈ نام ہے اور وہ اسی نام سے طالبان کے درمیان مشہور ہیں۔بیان کے مطابق حکیم اللہ محسود گروپ کے ارکان اب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی لائحہ عمل کے پابند ہوں گے۔رواں برس فروری میں حکیم اللہ محسود کے کمانڈر شہریار محسود افغانستان میں ایک بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے تھے، جس کے بعد مولانا والی محمد عرف عمری کو نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!