’یہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں‘، کم سن بیٹی کے سامنے شہری پر بیس بال بیٹ سے تشدد

’یہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں‘، کم سن بیٹی کے سامنے شہری پر بیس بال بیٹ سے تشدد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص کو مبینہ طور پر سڑک پر دوسرے شہری پر بیس بال بیٹ سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ متاثرہ شخص کی کم سن بیٹی بھی موقع پر موجود دکھائی دیتی ہے۔
وائرل کلپ میں ایک شخص مبینہ طور پر بیس بال بیٹ سے شہری پر متعدد وار کرتا ہے، ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک باپ کو اس کی کم سن بیٹی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانا نہ صرف انتہائی افسوسناک بلکہ انسانیت کے منافی عمل ہے۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے مبینہ حملہ آور کو ’ویگو کلچر‘ سے جوڑتے ہوئے سڑکوں پر طاقت، رعب اور مبینہ جارحانہ رویے کے رجحان پر بھی شدید تنقید کی ہے۔
امتیاز گل لکھتے ہیں کہ یہ لوگ جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔
صارفین نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ دار شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ انتہا ہو چکی ہے۔ ایسے واقعات اب عام ہوتے جا رہے ہیں جہاں خود کو بااثر سمجھنے والے افراد گاڑی سے اترتے ہیں اور معمولی بات پر کسی بھی شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیتے ہیں۔ کبھی اعتراض ہوتا ہے کہ ’تمہاری گاڑی میرے سامنے کیسے آگئی؟‘ اور کبھی یہ کہ ’تمہاری موٹر سائیکل مجھ سے پہلے کیوں گزر گئی؟‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے