دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پنجگور کے علاقے وادی گچک کے قریب سیکورٹی فورس کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروامیں 3سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور 8 اہلکاروں کے زخمی ہو نے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورس کے جوانوں نے ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیااور شہداءکی لازوال قربانیاں قوم کے لئے باعث فخر ہیں دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا ظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں اور انکے آلہ کار ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں بد امنی پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں تاہم ملک اور صوبے کے خلاف سازشوں اور دہشت گرد عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گاوزیراعلیٰ نے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!