امریکہ میں کورونا وائرس کی ویکسین حتمی مراحل میں داخل ،امریکی ماہرین کا اعلان

امریکہ میں کورونا وائرس کی ویکسین حتمی مراحل میں داخل ،امریکی ماہرین کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ٓواشنگٹن: امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے لیے ویکسین کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے‘آزمائشی ویکسین نے تمام رضاکاروں کے مدافعتی نظام کو نہ صرف مکمل طور پر متحرک کیا ہے بلکہ توقعات سے بڑھ کر نتائج سامنے آئے ہیں .غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقامریکہ کی بایوٹیک کمپنی ”موڈرنا“ کی تیار کردہ کرونا وائرس کی ویکسین نے تمام رضاکاروں میں مدافعتی نظام کو متحرک کر دیا ہے جس سے اس کی کامیابی کی توقعات بڑھ گئی ہیںموڈرنا نے اس ویکسین کو نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے تعاون سے تیار کیا ہے میڈیارپورٹ کے مطابق ویکسین کے معمولی مضر اثرات دیکھنے میں آئے ہیں جن میں تھکن، ٹھنڈ لگنا، سر درد، پٹھوں کا درد اور انجکشن کے مقام پر درد شامل ہیں.یہ پہلی امریکی ویکسین ہے جس کی آزمائش کے نتائج سینئر ماہرین کی نگرانی میں شائع ہوئے ہیں‘اس ویکسین کی تیسری اور وسیع پیمانے کی آزمائش 27 جولائی کو شروع کی جائے گی جس میں تسلی بخش نتائج ملنے کی صورت میں نگراں انتظامیہ فیصلہ کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!