دنیا بھر میں کورونا کیسزایک کروڑ34 لاکھ62 ہزار سے متجاوز ‘ برازیل میں ایک ہی روز میں 1300 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا کیسزایک کروڑ34 لاکھ62 ہزار سے متجاوز ‘ برازیل میں ایک ہی روز میں 1300 افراد ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نیو یارک:کورونا وائرس کی موذی وبائ نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 62 ہزار 873 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 81 ہزار 317 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 50 لاکھ 29 ہزار 95 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 506 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 78 لاکھ 52 ہزار 461 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 39 ہزار 143 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35 لاکھ 45 ہزار 77 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 18 لاکھ 5 ہزار 739 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 337 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 195 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 74 ہزار 262 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 31 ہزار 204 تک جا پہنچی ہے دوسری جانب بررازیل میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41 ہزار 857 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 19 لاکھ 26 ہزار 824 ہو گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برازیل کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہی روز میں ملک بھر میں کورونا کے باعث 1300 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 74 ہزار 133 کی سطح کو پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ برازیل کورونا وائرس سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل میں کورونا کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چند روز قبل برازیلین صدر جیئر بولسونارو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!