خاران/بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی غلام حسین بلوچ نے شہدائے بلوچستان ڈے کے موقع پر شہدائے بلوچستان شہید نواب نوروز خان زہری چیئرمین شہید منظور بلوچ شہید گلزمین حبیب جالب بلوچ نورالدین مینگل شہید نواب امان اللہ خان زہری و دیگر شہدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ھیکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی تاریخ شہدہ کہ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جھنوں نے سرزمین بلوچستان کے حق حاکمیت اور بلوچوں کے حقوق کی جنگ لڑ کر جام شہادت نوش کی جنکا خلا تاقیامت پر ہونا ممکن نہیں انھوں نے کہا کہ بلوچ قوم اپنے شہدہ کو فراموش نہیں کر سکتی جنکے بغیر حقوق کے حصول کی جنگ ادھورہ ہے حاجی غلام حسین بلوچ نے شہید منظور بلوچ کے چہلم پر انکی باہمت جوان مردی اور شہید گلزمین حبیب جالب و دیگر شہدہ کی سیاسی جہدوجہد کو تاریخ میں سہنری الفاظ سے لکھا جائیگا جھنوں نے ظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف صدائے حق بلند کی قید و بند مصائب و مشکلات برداشت کی مگر سر کو جھکانا قبول نہیں کی حاجی غلام حسین بلوچ نے کہا کہ شہدہ بلوچستان ڈے پر پورا بلوچ قوم اپنے شہدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرتی ہے کہ انکے سیاسی جہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا جائیگا بلکہ فخر بلوچستان سردار اخترجان مینگل اور انکے کاروان کی قیادت میں انکے وژن کو آگے بڑھانے کے لیئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا جائیگا






