کوئٹہ: علاقے کو اللہ پاک کی فضل و کرم سے ترقی کی طرف راہ ہموار کر چکا ہوں اور مزید دن رات کوشاں اپنے لوگوں کی مسائل کو حل کرنے کے لیے وہ دن دور نہیں جب ہر بے روزگار کو نوکری ملے گا اور میر تعلق سوراب کے ہر فرد سے ہے جو میرے حلقے سے تعلق رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سوراب نوبزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے سوراب و گدر سے جانے والی وفد سے کیا وفد میں مولوی عبدالحکیم مینگل،ملک جاوید نصیب مینگل،عبدالغنی سے دیگر شخصیات تھے وفد سے ملاقات میں محسن سوراب و ایم پی اے سوراب نوبزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کہا کہ میں علاقے کے ہر مسئلے سے واقف ہوں وہ میرے مشن میں شامل ہے میں دن رات اپنے حلقے کے لوگوں کو اللہ تعالی کی کرم سے خدمت کر رہا ہوں اور ان کو خوشحالی دونگا وہ دن دور جب سوراب کے بہت سے بےروزگار نوجوان کو روزگار ملیں گے اس موقع پر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے ساتھ میربشیر احمد ہارونی بھی موجود تھے۔
