شہید حبیب جالب کے سوچ و سیاسی فکر پر کاربند رہ کر ہمہ وقت بلوچ و بلوچستان کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، خورشید جمالدینی

شہید حبیب جالب کے سوچ و سیاسی فکر پر کاربند رہ کر ہمہ وقت بلوچ و بلوچستان کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، خورشید جمالدینی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے جاری بیان میں شہید گل زمین حبیب جالب کو انکی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید حبیب جالب ایک عظیم سوچ و فکر کے ساتھ بلوچ قوم کی بہتر رہنمائی اور ترجمانی کی انکی سیاسی زندگی بلوچ قوم اور بلوچستان کے لئے وقف تھی ۔انکا محور جدوجہد صرف اور صرف بلوچستان تھا ۔انکی بلوچ قوم و بلوچ سرزمین کے لئے قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف سے یاد رکھے جائیں گے ۔انہوں نے بلوچ نوجوانوں اور بلوچ قوم کو جو سیاسی سوچ دی جو سیاسی شعور دیا وہ تا قیامت محکوم و مظلوم قوم کے لئے رہنمائی کا سبب بنے گی شہید حبیب جالب جسمانی طور پر ہم میں اگرچہ موجود نہیں مگر انکی سوچ و فکر اور جدوجہد ہمیشہ بلوچ قوم کے ساتھ رہیگی ۔بی این پی شہدا کی وارث جماعت ہے شہدائے بلوچستان ہمارے عظیم رہنماء و ہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے کانٹوں پر چل کر ہمیشہ مظلوم قوم کے لئے آواز بلند کی ۔اس جدوجہد کی پاداش میں تمام تر مصائب مشکلات جیل قید و بند صعوبتوں کو برداشت کرکے قوم میں اپنے حقوق پسماندگی ظلم و زیادتی کے خلاف بھرپور جدوجہد کا شعور اجاگر کیا ۔بلوچ قوم میں شعوری لہر و سرزمین سے محبت و سوچ انہی عظیم شہدا کی مرہون منت ہے بی این پی اپنے شہدا کے سیاسی سوچ کو زندہ رکھتے ہوئے انکے خوابوں کی تعبیر اور بلوچستان کے تعمیر و ترقی اور پسماندگی غربت کے خاتمے اور بلوچ قوم کی سیاسی جغرافیائی مفادات کے لئے ہمیشہ کمربستہ رہیگی ۔بی این پی شہید حبیب جالب کو انکی سیاسی خدمات اور طویل و صبر آزما جدوجہد پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور یہی توقع رکھتی ہے کہ بلوچ سیاسی کارکن اور بی این پی کے کارکن اپنے عظیم شہدا کے فکر و فلسفہ پر کاربند رہتے ہوئے بلوچستان کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور بلوچ قوم کے مستقبل و بلوچ سرزمین کی دفاع کے لیے اپنے شہدا کے فکر و فلسفہ پر کاربند رہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ شہید حبیب جالب کے خاندان و اہلخانہ سے بھی بلوچ قوم یہی امید رکھتی ہے کہ وہ شہید کے سوچ و سیاسی فکر پر کاربند رہ کر ہمہ وقت بلوچ و بلوچستان کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور بی این پی کے پلیٹ فارم سے شہید حبیب جالب کے سوچ و فکر کو آگے بڑھائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!