ڈینیل پرل قتل کیس ، محکمہ داخلہ سندھ نے ملزمان کی نظر بندی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

ڈینیل پرل قتل کیس ، محکمہ داخلہ سندھ نے ملزمان کی نظر بندی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی نظر بندی میں3 ماہ کی توسیع کر دی۔ملزمان کی نظر بندی میں3 ماہ کی توسیع کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان کو انسداد دہشت ایکٹ کی دفعہ 11 ٹرپل ای کے تحت نظر بند رکھا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو رہا کر دیا گیا تو وہ پھر سے دہشتگردی کا نیٹ ورک بنا سکتے ہیں۔ملزمان میں احمد عمر سعید، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور شیخ محمد شامل ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس میں چاروں ملزموں کی سزاوں کو کالعدم قرار دیا تھا۔صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی جس میں عدالت عالیہ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!