کراچی : تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت نے کر اچی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر استعفیٰ دینے کا عندیہ دے دیا۔ سماجی رابطوں کی وےب سائٹ ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، وزیراعظم عمران خان سے وقت مانگا ہے، مل کر انہیں استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں، مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوعی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا وَیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا
