لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ اسکینڈل کی تفتیش کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو پھر طلب کرلیا ہے۔خواجہ آصف کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کی ہدایات کی ہے۔ ن لیگی رہنما 3 جولائی کو بھی نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خواجہ آصف کی جانب سے دیا گیا ریکارڈ اور سوالات کے جوابات غیر تسلی بخش تھے۔ نیب کا الزام ہے کہ انہوں نے سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی طریقے سے فروخت کی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے سوسائٹی کی ریونیو اتھارٹی سے منظوری لی۔ان پر نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے137 کنال اراضی غیر قانونی فروخت کی۔
