اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے توانائی عمر ایوب نے سینٹ اجلاس کے دوران بتایا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خرید اور ٹیکس برابر ہے۔سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں اضافی ٹیکسز وصول کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت خرید سے 100فیصد زائد ٹیکس حکومت کیوں وصول کر رہی ہے۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت خرید 48روپے 54پیسے ہے جبکہ حکومت پیٹرول پر47روپے 86پیسے اور ڈیزل پر 51روپے 41پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔وفاقی وزیر کہتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات پر17فیصد ٹیکس لے رہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران عمر ایوب کا کہنا تھا خطے میں پاکستان میں تیل کی قیمت اسوقت سب سے کم ہے اگر حکومت ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو سینیٹ کی لائٹس اور تنخواہ کا خرچہ کون دے گا۔
