اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ احسن اقبال دوسروں پر الزام تراشی کے بجاثے اپنے گریبان میں جھانکیں ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے باوجود نواز شریف خواجہ آصف اور احسن اقبال خود متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر تھے،احسن اقبال ہماری فکر چھوڑیں پہلے اپنے پہلے اپنے آقاموںکا جواب دیں،پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کا عزم کر رکھا ہے ، سیاسی گماشتے ہمیں اس اپنے اس عظیم مقصد سے دور نہیں کر سکتے۔ اتوار کو ایک بیان زلفی بخاری نے کہاکہ موجودہ حکومت کو مہمان اداکاروں کی حکومت کہنے والے حقیقت کو فراموش کر بیٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے باوجود نواز شریف خواجہ آصف اور احسن اقبال خود متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر تھے۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے احسن اقبال خود اپنے گریبان میں جھانکیں ۔زلفی بخاری نے کہاکہ سیاسی دروغ گوئی کی بھی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، احسن اقبال ہماری فکر چھوڑیں پہلے اپنے پہلے اپنے آقاموںکا جواب دیں ۔زلفی بخاری نے کہاکہ ہمارا مرنا جینا پاکستان میں ہے ،وزیراعظم پاکستان عمران خان عالمی شہرت یافتہ قومی ہیرو ہیں ۔زلفی بخاری نے کہاکہ عمران خان کے اثاثے پاکستان میں ہیں ، عمران خان نے پاکستان کے عوام کو مفاد پرست سیاسی مافیا کے چنگل سے نجات دلانے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت مفرور ہے ،پاکستان کو لوٹ کر بیرون ملک دولت کے انبار لگانے والے اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے خود منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ۔زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ، ملک سے فرار ہم نہیں ہو رہے جنہوں نے لوٹ مار کی وہ بیماری کے بہانے سے چھپتے پھر رہے ہیں ، ہم نے پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کا عزم کر رکھا ہے ، سیاسی گماشتے ہمیں اس اپنے اس عظیم مقصد سے دور نہیں کر سکتے۔
