جہلم: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دوہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا تاہم فیصلہ سازی میں شامل مشیروں کے بارے میں عوام کوعلم ہونا ضروری ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے اتوار کو یہاں روہتاس روڈ کی تعمیرکا افتتاح کیا جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت مشکلات کے باوجود ترقی کا سفرجاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے، سندھ حکومت مکمل لاک ڈاوَن کی حامی تھی اب اسمارٹ لاک ڈاوَن پر آ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کےاضلاع میں فنڈزکی تقسیم غیرمنصفانہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کو وزیراعظم کا مکمل اعتماد حاصل ہے وہ عہدے پر رہیں گے۔وفاقی وریر نے کہاکہ وہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا تاہم فیصلہ سازی میں شامل مشیروں کے بارے میں عوام کوعلم ہونا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے میں ن لیگ،پی پی دورمیں غلط بھرتیاں کی گئیں، پی آئی اے ، پی ٹی وی اور دیگر محکموں میں دھڑادھڑبھرتیاں کی گئیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ پائلٹس کے حوالے سے اپنے پہلے دن کے موقف پر برقرار ہیں، 262پائلٹ کےخلاف تحقیقات ہوئیں، انکوائری مکمل ہونیوالوں کو برخاست کیا گیا جبکہ بقیہ پائلٹس کی انکوائری زیرسماعت ہے، بیرون ممالک کام کرنے والے104پائلٹوں کوتحقیقات کے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بھی اسمارٹ لاک ڈاو¿ن پرعمل پیراہو چکی ہے، پرونشل فنانس کمیشن کامقصداضلاع کوان کےح قوق ملنے چائیں۔
